ڈی ایف او مڑواہ نے عالمی یوم خواتین پر شجر کاری کی

0
0

ہم ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائے:وجے کمار
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویژن کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر مڑواہ وجے کمار نے آج عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔ اس دن پر ڈی ایف او نے کہا کہ اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے خواتین نے نمایاں رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ معاشی ترقی میں ہر سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائے۔ ڈی ایف او نے ان باتوں کا اظہار نمایندہ کے ساتھ کیا۔ مزید کہا کہ اس سال سرکار کا تھیم ہے ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے میں خواتین کے انمول شراکت کو منانے کا موقع فراہم کرتا ہے‘۔ جموں وکشمیر کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے خواتین نے نمایاں رول ادا کیا ہے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ معاشی ترقی میں ہر سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افازئی کریں اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دیں جو معاشرے میں خواتین کی سلامتی، عزت اور احترام کو یقینی بنائے‘۔ انہوں نے کہا ’چلو ہم مساوی ڈیجیٹل مستقبل اور قوم کی تعمیر میں خواتین کی فعال شرکت کے لئے کوششوں کو دوگنا کرنے کا عزم کریں‘۔ بتادیں کہ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔جس کا مقصد خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرکے ان پر تشدد کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کرنا ہے۔ اس دن پر سرکار پوری دنیا اس کو مناتی ہے۔ مزید کہا کہ ایک عورت اگر پڑھی لکھی ہو تو وہ پوری کاینات کو بدل دیتی ہے۔ سرکار خواتین کو ایمپاور کرنے میں کافی اچھا کام کر رہی ہے اور عام لوگوں کو بھی خواتین کی عزت احترام کرنی چاہیے۔ آخر میں ڈی ایف او نے مڑواہ ڈویژن کے تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا کہ آج کے دن پر ایک ہزار پووں کی شجر کاری کی اور جنگلات کو بچانے کے لیے لوگوں کا بھی ایک اہم رول دیکھنے کو ملتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا