سالانہ جشن دستار بندی یک روزہ سیرت النبی کانفرنس اختتام پذیر
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍زیر اہتمام الحاج سرفراز احمد قریشی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم ہذا واراکین کمیٹی منعقدہ یک روزہ سیرت النبی کانفرنس میں دستاربندی کے حسین منظر نے عوام وخواص کے دل موہ لئے واضح ہو کہ اس سال ادارہ نے دس حفاظ وقراء قوم وملت کے حوالہ کئے مولانا عبدالمجید قادری پرنسپل وامام وخطیب دارالعلوم ہذا کی دلکش نظامت میں کانفرنس کاآغاز فخرالقراء قاری محمد اعظم مدرس دارالعلوم ہذا کی تلاوت سے ہوا دارالعلوم کے طلبہ کے علاوہ مولانا سید اخلاق حسین شاہ مولانا شکور علی نقشبندی حافظ تنویر احمد قاری منظور حسین قادری اور حافظ محمد طیب نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ سابق ایم ایل سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم لسانوی مولانا اخلاق احمد نوری مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی صدرالمدرسین جامع انوار العلوم پونچھ مولانا بشارت حسین خان خطیب مہاراشٹر اور مولانا فاروق حسین مصباحی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ کے مدلل ومفصل بیانات سے سامعین حاضرین وناظرین محظوظ ہوئے وہیں ادارہ کی حسن کارکردگی پر بانی ادارہ پرنسپل اساتذہ وعملہ کو اس امتیازی نوعیت کی کانفرنس وجشن دستار بندی پر تہنیت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مدارس اسلامیہ مجوعی طور پر قوم وملت کی اصلاح ورہنمائی اور ملک کی فلاح وبہبود میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں معاشرہ وسوسائٹی میں پنپ رہی برائیوں کا تدارک اور اعمال صالحہ کی طرف رغبت دلاتے ہیں اور بغیر معاونت واعانت یہ سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا اساتذہ وعملہ کا ماہانہ مشاہراہ طلبہ کے خوردونوش طبی امداد اقامتی سہولیات اور معیاری تعلیم وتربیت کی مفت فراہمی کے درپردہ منتنظمین معاونین اور متمول افرادکی بے لوث خدمات کارفرما ہیں چونکہ ان اداراجات کا انحصار فقط عطیات صدقات خیرات زکوٰۃ عشر فطرہ پر ہے اس ضمن میں قوم وملت کے مخیر افراد کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ مدارس اسلامیہ کے نظام کو تقویت ملے اور قوم وملت کے ہونہار تحفیظ القرآن اور دینیات کے ساتھ ساتھ عصری علوم وفنون سے بھی روشناس ہوں یاد رہے اس سال شعبہ حفظ وقرأ ت سے 10 فارغین طلبہ کو دستار بندی کے ساتھ دینی خدمات کے لئے قوم وملت کے سپرد کیا جس پر ارباب علم ودانش نے ادارہ کے سربراہ اعلیٰ پرنسپل اساتذہ وعملہ ارکان کمیٹی اور معاونین کو مبارک باد پیش کی اور ادارہ کی حسن کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر تنویر احمد جیلانی ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ الحاج منشی نذیر احمد بجاڑ سردار عبدالحمید خان صدر مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ مولانا قاری عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ مولانا مدثر حسین قادری جوائنٹ سکریٹری جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں حافظ عبدالرزاق اشرفی مولانا محمد اسلم رضا نعیمی مولانا ولایت حسین مصباحی حافظ محمد اشرف مولانا محمد آمین القادری مولانا عبدالرشید علمی حافظ محمد نصیر علیمی حافظ اعجاز عالم مولانا شکیل احمد مولانا محمد اسماعیل ڈھریاں مولانا محمد اشرف ڈھیریاں کے علاوہ ضلع بھر کے متعدد علماء آئمہ حفاظ وقراء نے کانفرنس میں شرکت کی نیز فارغین طلبہ کے والدین واحباب کی بھی بھرپور شرکت رہی ادارہ کے اسٹاف وعملہ میں قاری محمد اعظم مولانا عبدالحمید قادری مولانا محمد عرفان خان مشہدی قاری عبدالمجید رضوی حافظ ظہور احمد علیمی سید بشیر حسین شاہ باورچی نے کانفرنس کے انتظام وانصرام میں نمایاں طور ذمہ داری نبھائی۔