ایس ایس پی ریلوے ارشاد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
سید نیاز شاہ
پونچھ// پونچھ میں عالمی یوم گجر کے موقع پر ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام گجر بکروال سٹوڈنٹس فیڈریشن نے گجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن و گجر بکروال یوتھ ایسوسیشن کے اشتراک سے منعقد کیا ۔پروگرام میں کئی نامور گوجری گاہکوں نے شرکت کی اور اپنی سریلی آواز سے سامعین کو مزیں کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد مشہور سوشل ایکٹیوسٹ اور نوجوان گجر لیڈر عثمان چوہدری نے خطبہ استقبالیہ کے دوران تمام شرکاء کا استقبال کیا ۔اس کے بعد امین قمر معروف گوجری اسکالر نے گجر قوم کی تاریخ سے شرکاءکو روشناس کرایا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات جن میں پردیپ کھنا و سردار سورجن سنگھ قابل ذکر ہیں نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ اعجاز چوہدری معروف دینی اسکالر مولانا سعید احمد حبیب و پرنسپل جامع ضیاءالعلوم ہائی اسکول وحید بانڈے بھی موجود رہے محمد فاروق نواز و معشوق چوہدری نے اس دوران نظامت کے فرائض انجام دئے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمان خصوصی و اعزازی کو مومینٹم بھی پیش کیے گئے۔جن دیگر اہم شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی ان میں سرپنچ سلیم کھاری و ان کے ہمراہ اور بھی بہت سرپنچ و پنچ حضرات شامل رہے ان کے علاوہ پروگرام میں شفیق چوہدری و نظیر گجر اور تنویر پونچھی کا بھی اہم رول رہا جبکہ گجر بکروال سٹوڈنٹس ایسوسیشن سے شہباز چوہدری فضل چوہدری و اصغر چوہدری نے بھی پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔