چیئر مین میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ پر نا معلوم بندوق برداروں نے کی فائرنگ

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ //وادی میں پارلیمانی انتخابات کا بگل بجتے ہی جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنگجوو¿ں نے دی ایک مرتبہ پھر اپنی موجودگی کا عندیہ۔اننت ناگ ٹاو¿ن میں جمعہ بعد سہ پہر ا±س وقت افرا تفری مچ گئی جب مشتبہ جنگجوو¿ں نے کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری و میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ا±س کا ذاتی محافظ ارشاد احمد شدید طور پر زخمی ہوا،تاہم حملے میں ہلال احمد شاہ معجزاتی طور بال بال بچ گئے خون میں لت پت زخمی اہلکار کو اگر چہ فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے مذکورہ پولیس اہلکار کی نازک حالت دیکھ کر اسے صورہ سرینگر منتقل کیا گیا اسپتال ذاریع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار کو پیٹ میں گولی لگی ہے ذرایع کے مطابق مشتبہ جنگجوو¿ں نے ا±س وقت کاگریس کے ریاستی سیکرٹری و میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ پر فائرنگ کی جب وہ معمول کے مطابق میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے دفتر سے اپنا کام کاج کرکے واپس نکل رہاتھا، ادھر واقع کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی جو دیئر گئے تک جاری رہی، ادھر کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ہلال پر اسطرح بزدلانہ حملہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا