گاڑیوں کو چلنے میں سخت دشواریاںپیش آرہی ہیں
ملک شاکر
بانہال// جموں و سرینگر قومی شاہراہ بانہال اور رام بن کے درمیان مختلف مقامات پر پھسلن کی وجہ سے جہاں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے متاثر ہو کر رہ جاتی ہے تو وہی دوسری جانب رام بن بانہال کے درمیان جگہ جگہ پر تعمیراتی کمپنیوں نے بھی اس شاہراہ کی حالت خستہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی قصر باقی نہیں چھوڑی ہے یہاں کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں نے اگرچہ جموں و سرینگر قومی شاہراہ کا بھرپور استعمال کیا مگر سڑک کی حالت خستہ ہوتی چلی گئیں اور ان تعمیراتی کمپنیوں نے شاہراہ کی کوئی مرمت نہیں کی جس کی وجہ سے بانہال کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیو بھی یہاں چلنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ سڑک کے بیچوں بیچ قدم قدم پر بڑے بڑے گھڈے بنے ہوئے ہیں جہاں سے گاڑیوں کو نکالنے میں بہت سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہاں چلنے والی گاڑیوں کو خستہ حالت کی وجہ سے روزانا اپنی گاڑیوں کو ورک شاپ میں داخل کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے دن کی نصف کمائی ورکشاپ میں خرچ کرنی پڑتی ہے۔لہذا اس سلسلے میں یہاں سفر کرنے والی مال بردار اور پسنجر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ بانہال کی عوام نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ قومی شاہراہ گاڑیوں کے چلنے پھرنے کے قابل بن سکے اور عوام کو پریشانیوں سے نجات حاصل ہو سکے۔