سرفرازقادری
مینڈھر؍؍گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر میں اتوار کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی زیر نگرانی تقریب کا انعقاد۔ پروگرام میں بلاک مینڈھر کے مختلف علاقوں سے آشا، خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز احمد خان بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے اس بات پر زور دیا کہ دن کی اہمیت صرف اسی وقت حاصل کی جا سکتی ہے جب ہم بطور معاشرہ خاندانی اور کام کی جگہوں پر متعصبانہ صنفی ذہنیت سے باہر نکلنے کی کوشش کریں گے۔ ان پروگراموں کے دوران قوم کی تشکیل اور ترقی میں خواتین کے کردار اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ صحت مند خواتین صحت مند ہندوستان اورقوم اسی طرح خواتین کے دن کے موقع پر بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے علاقے کے شرکاء میں سائیکلیں تقسیم کیں اور پیار بھرے لمحات کو شیئر کیا۔