منکوٹ پریمیئر لیگ کا افتتاح

0
0

لیگ کا افتتاحی میچ ریڈ ونگز بمقابلہ تھنڈر وولز منکوٹ کے درمیان کھیلا گیا
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ساگرہ گرونڈ میں اتوار کو منکوٹ پریمیئر لیگ کا افتتاح ہوا۔ لیگ کا افتتاحی میچ ریڈ ونگز بمقابلہ تھنڈر وولز منکوٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ ریڈ ونگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے ریڈ ونگز نے 17.3 اوورز میں 63 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں افتخار احمد 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ تھنڈر سائیڈ کی جانب سے کلیم اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں تھنڈر سائیڈ کی ٹیم 63رنوں کے ہدف کا پیچھے کرتی ہوئی پوری ٹیم 57رنز پر ڈھیر ہو گئی اس طرح لیگ کا افتتاحی میچ 5 رنز سے ریڈ ونگز نے جیت لیا۔ وہیں عاطف خان اور صفیر فیلا کے شاندار باؤلنگ اسپیل نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کر دیا۔ لیگ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نویت انجم چوکی افسر منکوٹ، یوتھ صدر معین آفتاب خان اور ضلع کے نائب صدر سپورٹس پونچھ شبیر اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد رئیس موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا