یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور کے راتھن علاقے میں اتوار کی صبح دوشیزہ کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے راتھن علاقے میں اتوار کی صبح اْس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اٹھارہ سالہ دوشیزہ کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثنا پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔