لازوال ڈیسک
جموںاین سی پی کی طلاب شاخ این ایس سی کے قومی ایگزکیوٹیو کونسل ممبر اور سماجی کارکن انجینئر ریشی کول کلم نے سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی درگاہ پر اجمیر میں حاضری دیکر چادر چڑھائی ۔اس موقع پر موصوف نے ریاست کے امن و امان کیلئے دعا بھی کی ۔انہوں نے اپنے دعاءمیں ریاست کے قدیم بھائی چارے کے فروغ کیلئے بھی دعا کی ۔وہیں موصوف نے درگاہ انتظامیہ کا بھی ہمدردی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔