ساجد طفیل لون
ڈوڈہ؍؍ ٹھاٹھری؍؍اے آر ٹی او ڈوڈہ کلدیپ سنگھ اور ان کی ٹیم جس میں ایم وی آئی جسبیر سنگھ اور دیگر شامل تھے ‘نے سب ڈویژن ٹھاٹھری کی تحصیل ٹھاٹھری اور پھاگسو میں ضلعی پولیس کے فعال تعاون سے سخت چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران 100 سے زائد گاڑیوں کو مطلوبہ دستاویزات اور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر چیک کیا گیا۔ یہ مہم مقامی مسافروں کی جانب سے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ اور مناسب دستاویزات کے بغیر گاڑیوں کو چلانے کی شکایات موصول ہونے پر چلائی گئی۔ ٹیم نے مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ناکے لگائے، 6 گاڑیاں ضبط اور 12 گاڑیوں کے چالان کئے۔ اے آر ٹی او ڈوڈا کلدیپ سنگھ نے انکشاف کیا کہ اس طرح کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جا سکے، جو ٹریفک اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے، اور اوور لوڈنگ اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور عوامی سڑکوں اور قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچانے سے ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے۔ انہوں نے تمام آپریٹرز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں۔