بائیرن میونخ کے میڈفیلڈرکورنٹن تولیسوگھٹنے کی انجری سے صحت یاب،ٹیم ٹریننگ میں واپس آگئے

0
0

ےواین این
برلن //بائیرن میونخ کے میڈفیلڈرکورنٹن تولیسوگھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعدٹیم ٹریننگ میں واپس آگئے ہیں ،اس بات کااعلان جرمن چیمپئنزنے گزشتہ روزکیا۔بائیرن نے ٹوئیٹرپرفرانسیسی انٹرنیشنل کھلاڑی کی سیشن میں شرکت کی تصویر کے ساتھ لکھااچھی خبرہے ،کورنٹن تولیسوآج پورے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔عالمی کپ کے فاتح چوبیس سالہ تولیسونے انفرادی کام کے بعدگروپ سیشن میں حصہ لیاہے ،24سالہ کھلاڑی جواپنی قومی ٹیم کی طرف سے پندرہ میچزکھیل چکے ہیں ،ستمبرمیں بائیرلیورکوسن کے خلاف بائیرن کی 3-1سے کامیابی والے میچ کے دوران اپنادائیاں گھٹنہ زخمی کربیٹھے تھے اورمارچ میں ان کی ایکشن میں واپسی متوقع ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا