نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//پون دیو سنگھ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند دن پہلے پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کے ساتھ ستیہ گاو¿ں کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے بہت سے پنچ ہماری ریلی میں پہنچے اور اس میں سے ایک پنچ کا بیٹا ٹیوٹر ہے جس اوپر کچھ سیاسی لوگوں کی طرف جھوٹی شکایت کر دی گئی ہے کہ یہ استاد اس دن ریلی میں شامل تھا۔وہیں پون دیو سنگھ کا کہنا تھا کہ جس دن ریلی نکالی گئی اس دن اس استاد ادھمپور میں ڈیوٹی پر تھا اور یہ جان بوجھ کر کچھ لوگوں کی طرف سے استاد پر دبدبہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اسی سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاستی رنجش کے چلتے سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔