شوکت پرواز
ریاسی//ریاسی کے نرلو کے تھنپال میں ایک گاڑی زیر نمبر 020-8483 Jk-آج پسی کی ذد میں آگئی۔ جبکہ اچانک پسی آنے کی وجہ سے یہ گاڑی پسی کی زد میں آگئی۔ لیکن گاڑی کے اسوار گاڑی سے پہلے ہی نکل کر سڑک کراس کرنے کیلئے سڑک میں آئے ہوے پتھر اٹھا رہے تھے۔ لیکن تب تک اوپر سے اچانک پسی نکلی وہ فوراً سڑک سے ہٹ گئی۔ لیکن گاڑی حادثے کا شکار بن گئی۔ ایک مہینے پہلے بھی رڈپل میں بہت زیادہ پسی گری تھی۔ ابھی سڑک خالی ہوئی تھی۔ اچانک اس سڑک پر ایک بار پھر سے پسی آگری ایک گاڑی کا نقصان بھی ہوا اور ایک بار پھر سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ فوراً سڑک کو بحال کیا جائے۔