اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں: سرپنچ عالم دین
نظارت آزاد
کوٹرنکہ // زون کوٹرنکہ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری دن بدن بڑہتی جارہی ہے اور محکمہ کے اعلیٰ افسران کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی ہے۔اس سلسلہ میںمقامی سرپنچ کا کہنا ہے کہ زون کوٹرنکہ کے مڈل اسکول پلواڑ دراج کی دو استاد تین سالوں سے غیر حاضر ہیں جبکہ اسکول کی عمارت بھی سخت خستہ حالی کی شکار ہے۔اسی سلسلہ میں اسکولی طلاب نے بتایا کہ یہاں اکثر اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ میڈم صغرا اور میڈم خالدہ ہیں وہ تو تین سال سے غیر حاضر ہیں ،ہمارے اسکول کی عمارت کی چھت گرنے والی ہے ۔کبھی بھی ہمارے لئے کوئی مصیبت بن سکتی ہے ۔اس دوران پلواڑ کے متعدد لوگوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ کو بول بول کر اب ہار چکے ہیں ۔کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔صوفی عالم دین سرپنچ نے محکمہ تعلیم کو آڑے ہاتھو لیا اور صاف لفظوں میں کہا کہ جو استاد اسکولوں میں حاضر نہیں ہوتے ہیں انہیں جیل میں ڈال دیا جائے۔سرپنچ موصوف نے گونرانتظامیہ سے گزارش کی کہ ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور یہاں مڈل اسکول پلواڑ میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایاجائے ۔