شاہراہ پہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں

0
0

مشترکہ ٹیموں نے لگائے خصوصی ناکے،21ہزارجرمانہ،4گاڑیاں ضبط
لازوال ڈیسک
ادھمپور//ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر شکنجہ کستے ہوئے ٹریفک پولیس ،محکمہ نقل و حمل اور ادھمپور تھانہ انچارج کی طرف سے راشٹریہ ہائی وے جکھےنی علاقے کے قریب ناکہ لگا کر گاڑیوںکی جانچ کی گئی اورجو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ان گاڑیوں والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 81 گاڑیوں کے انوائس اور 21 ہزار روپے کمپونڈ انوائس اور 4 گاڑیوں کو سیز کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک دنےش گپتا اور نقل و حمل محکمہ کے اے ۔آر ۔ٹی ۔او کلدیپ سنگ اور ادھمپور پور تھانہ انچارج سنجیو گپتا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایس ایس پی ادھمپور اور ضلع کمشنر ادھمپور کی طرف سے حکم جاری کر رکھا ہوا ہے اور ان کے احکامات کا پالن کرتے ہوئے آج راشٹریہ ہائی وے جکھےنی علاقے کے قریب مشترکہ ناکا لگایا اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی تحقیقات کے دو ران جو گاڑی قوانین پر کھرے نہیں اترے گئے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 81 گاڑیوں کے انوائس اور 21 ہزار روپے کمپونڈ انوائس کئے اور 4 گاڑیوں کو سیز کیا۔ اور یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا