تملوہال پلوامہ میں پنڈت خاتون کا انتقال آخری رسومات میں مسلمان شریک
تنہا ایاز
پلوامہ قصبہ پلوامہ کے تملوہال علاقے میں اس وقت ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پھر سے دیکھنے کو ملی جب مقامی پنڈت خاتون کے انتقال پر بھاری تعداد میں مسلمانوں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے تملوہال علاقے سے تعلق رکھنی والی معمر پنڈت خاتون اُما دیوی جو تقریباً سو سال سے زیادہ عمر کی تھی کا انتقال ہوگیا ۔علاقے میں پنڈت خاتون کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں مسلمانوں نے آخری رسومات کے انتظامات میں ہاتھ بٹایا۔نمائندے کے مطابق تملوہال اور اسکے گردونواح کے مسلمانوں نے نم آنکھوں سے پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں شرکت کر کے بھائی چارے کو قائم رکھا۔ نمائندے کے مطابق تملوہال پلوامہ میں پھر سے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پھر دیکھنے کو ملی جب یہاں گذشتہ دنوں ایک پنڈت خاتون اُما دیوی کا انتقال ہو گیا۔ انکے انتقال پر کئی لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ علاقہ تملوہال کے مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی اتحاد ، اخوت ، انسانیت نوازی اور کشمیریت کی عمدہ مثال قائم کر تے ہوئے پنڈت خاتون کی آخری رسومات کا انتظام کر کے بھائی چارے کو قائم رکھا۔ اس حوالے سے علاقے کے مسلمانوںنے پنڈت خاتون کی ارتھی کو اپنے کندھوں پر آخری رسومات کے لےے اٹھایا اور نم آنکھوں سے پنڈتانی کو رخصت کیا۔ ادھر آخری رسومات کے موقعے پر لوگوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سُکھ میںبرابر شریک رہے ہیں ۔