انجمن تنظیم المومنین منڈی اور جماعت رضا ے مصطفی منڈی نے ضلع اور بلاک انتظامیہ کا کیا شکریہ

0
0

ریاض ملک
منڈی //گزشتہ دنوں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے سرپنچ منڈی مبشر بانڈے کی ہدایات پر مختلف مقامات بلخصوص بڈھا امرناتھ مندر منڈی سے بازار تا بس اسٹینڈ اور مذہبی مقامات پر سٹریٹ لایٹس نصب کی گیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو دوران شب سفر میں آسانی ہو گی۔اس موقہ پر صدرِ تنظیم المومنین تحصیل منڈی نجم جعفری اور صدر جماعت رضاے مصطفی سید مسرت حسین شاہ، غلام عباس ہمدانی، عبدالحق گریستہ، بلال احمد کانگرس پارٹی کے بلاک صدر امیرالدین ہمدانی ودیگر معزز افراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو،بی ڈی او منڈی سبھاش کمار محکمہ دیہی ترقیات اور سرپنچ منڈی جناب مبشر حسین بانڈے کا شکریہ ادا کرتے ہوے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے توقع ظاہر کی کہ جلد اذ جلد تمام کاموں میں سعرت لائی جاے گی تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا