پنچائت گھر گدیوک کو کیا جارہا ہے دوکان کے طور پر استعمال

0
0

راشن اور شیٹرنگ کا سامان کیا جارہا فروخت۔عوام تحقیقات کا مطالبہ
نظارت آزاد
خواص// سب ضلع کوٹرنکہ کے بلاک خواص کی پنچائت گدیوک کا پنچائت گھر دوکان کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس ضمن میں سماجی کارکن دلشاد احمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا پنچائت گھر کو دوکان کے طور پر استعمال کیا جا رہا جس میں راشن اور شیٹرنگ کا سامان رکھا ہوا ہے دلشاد نے بتایا کہ عوام کی طرف سے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کو اس بارے بتایا گیا ہے لیکن کسی نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی تاہم ابھی تک پنچائت گھر میں راشن اور شیٹرنگ کا سامان ہی دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جس شخص نے پنچائت گھر کو دوکان کے طور پر استعمال کیا ہوا ہے وہ ایک راشن ڈیلر ہے جو کہ اس کام کو انجام دے رہا ہے شاید کہ اس میں سرپنچ کی ملی بھگت سے ہی یہ کچھ ہو رہا ہے۔دلشاد نے کہا کہ پنچائت گھر گورنمنٹ کی چیز اور اس کے عوام کی ہے نہ کسی ایک آدمی کی۔ اس ضمن میں جب بلاک آفیسر خواص سے نمائندہ نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے پہلے پتہ نہیں اور نہ ہی کسی نے بتایا لیکن کل ہی مجھے پتہ چلا ہے اور میں نے نوٹس جاری کر دیا ہے کہ وہ پنچائت گھر کو فوراً خالی کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا