ریشی پورہ ترال میں نامعلوم بندوق برداروں نے

0
0

25سالہ نوجوان پر اندھا دھند گولیاں چلا کر ابدی نیند س±لادیا
شاہ ہلال

ترالجنوبی کشمیر کے حساس ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے ریشی پورہ میں سوموار کو شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے 25سالہ نوجوان پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں ا±س کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیس درج کرکے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔نمائندے کو ملی اطلاعات کے مطابق ریشی پورہ ترال میں سوموار شام دیر گئے ا±س وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم مسلح افراد نے 25سالہ محسن احمد وانی ولد غلام احمد ساکنہ ریشی پورہ ترال پر اپنے مکان کے نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے خون میں لت پت زخمی نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ مہلوک کو گرد ن میں گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں ا±س کی موت موقعہ پر ہی واقع ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک پیشہ سے مزدور تھا ،اس ضمن میں جب نمائندے نے پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریشی پورہ ترال علاقے میں نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے جنوبی کشمیر میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا گیا۔ادھر واقع کے فوراً بعد فورسز نے علاقہ کو اپنے محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ادھر جونہی مہلوک کی نعش آنکے آبائی گاو¿ں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام۔مچ گیا اور خواتین سینہ کو بی کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا