مقامی لوگوں کو طبی جانچ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی
نا ظم علی خان
مینڈھربھا رتی افو اج نے آپر یشن سدبھا ونہ کے تحت سر حدی علا قہ ڈھر انہ اور بالاکوٹ میں طبی کیمپوں کا اہتمام کیا ، جس میں کثیر تعداد میں سر حدی علا قہ کے لوگوں نے شرکت کی اوراپنا طبی معائنہ کروایا ۔ اس دوران فو ج نے لو گو ں کو مفت ادویات بھی دی۔ اس موقعہ پر فوج اور سیول ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی جانچ کی۔فو جی افسر ان نے بتا یا کہ سرحدی علاقہ میں عوام کی سہولیات کے لیے آپریشن سدبھاونا کے تحت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مفت ادویات بھی دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر وقت پچھڑے ہوئے علاقوں کی عوام کے لیے بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں رہتی ہے انہوں نے کہا فوج اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ بالاکوٹ اور ڈھر انہ گا ﺅں ہند پاک سرحد کے عین قریب ہیں جس میں عوام نے امن و امان بنانے کے لیے فوج کا ہمیشہ ساتھ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کے آنے والے وقت میں بھی فوج اور عوام کا یہ تال میل جاری رہے گا۔ اس موقعہ پر لو گو ں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ہمیشہ اس سرحدی علاقہ کے لوگوں کا تحفظ کیا ہے اور اس سے پہلے بھی انہوں نے عوام کے لئے اس طریقے کے طبی کیمپوں اہتمام کیا ہے ۔جس کے لیے یہاں کی عوام ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے فوج کے آفسران سے اپیل کی کہ وہ فوج کی طرف سے سر حدی علاقو ں میں آئندہ بھی اس قسم کے کیمپو ں کا انعقاد کر یں۔ کیونکہ سر حدی علا قو ں کے لو گ آئے زور پا کستا نی گو لہ با ری کا شکار ہو تے رہتے ہیں۔