منڈی میں پولیس اور عوام کے مابین اجلاس منعقد

0
118

امن و امان منڈی کی عوام کی پہچان :ایس ایس پی پونچھ
ریاض ملک
منڈی پولیس اور عوام کے مابین مضبوط رشتوں کے سلسلہ میں ڈاک بنگلو منڈی میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر علاقوں سے چنندہ سرپنچوں کے علاوہ سیول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی – اجلاس کی قیادت ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کررہے تھے -ان کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی عادل حمید ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اعجاز ، تحصیل دار منڈی جاوید اقبال اور ایس ایچ او منڈی روندر رکوال موجود رہے -اس موقع پر مقررین اور سرپنچوں نے اظہار خیال ہوے مختلف علاقع جات کے متعدد مسائل ان کے سامنے رکھے جن کو انتظامیہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوے ایس ایس پی پونچھ نے کہا کریکٹر سررٹیفکیٹ کو تھانہ پولیس منڈی سے ہی اجراءکیا جائے گا جس کا ریکارڈ اور فہرست ایس ایس پی آفس میں پہنچایاجائے گا – اس موقع پر ایس ایس پی موصوف نے تمام شرکاءمیٹنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی منڈی میں امن امان کی حالت کو بنانے رکھنے کی اپیل کی ہے -انہوں نے کہا امن ومان منڈی کی عوام کی پہچان ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ،پولیس و سیول عوام کا ہمیشہ تال میل رہے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا