بڑی براہمناں میں قبضہ شدہ سرکاری اراضی بازیاب
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ سانبہ نے آج انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب بڑی برہمناں میں 5 کنال اور 13 مرلہ پرائم اراضی بازاب کرائی، جس کی مارکیٹ قیمت کروڑوں روپے ہے۔ریونیو افسران نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم ایک سابق بیوروکریٹ اور ایک ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر کی اہلیہ کے قبضے میں موجود سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے چلائی گئی۔انسداد تجاوزات مہم کے دوران JCB مشینوں کو جگہ پر تعمیر کی گئی باؤنڈری والز اور دیگر آر سی سی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔زمین کو دوبارہ حاصل کر لیا گیا اور نوٹس بورڈز اس جگہ پر نصب کیے گئے تھے جو زمین کی حیثیت ریاستی ملکیت کے طور پر ظاہر کرتے تھے۔متعلقہ حکام کے مطابق متعدد بااثر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے اور قبضہ شدہ اراضی کو واگزار کرانے کی مہم جاری رہے گی۔