فتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سرنکوٹ کی جانب سے پنچایت گھونتل کے مقام پوشن ابھیان و جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد کسانوں ، و دیگر مقامی خواتین ، متعلقہ پنچوں و سرپنچ نے شمولیت اختیار کی۔اس موقعہ پر کسانوں کو مختلف مرکزی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی گی جس سے وہ زراعت کی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے حاملہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے لئے چلائی جانے والی تمام ریاستی و مرکزی اسکیموں کے بارے میں حاضرین کو جانکاری دی اور اسکیموں کو حاصل کرنے لئے جو دستاویزی لوازمات ضروری ہیں ان کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی گی۔اس موقعہ پر سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج النسائ کاظمی نے بیٹیوں کے درجات بلند بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ سماج میں بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر اہمیت دی جانی چاہئے۔انہوں نے کیمپ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ مرکزی و ریاستی اسکیموں کو محض کاغذوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ زمینی سطح پر ان اسکیموں سے لوگوں کو فائدہ بھی پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں پر وہ مزید ایسے جانکاری کیمپوں کا انعقاد کریں گی اور لوگوں تک تمام اسکیموں کی جانکاریاں فراہم کی جائیں گی۔