منڈی بازار میں اسٹریٹ لائیٹ لگائے جانے پر عوام کا انتظامیہ اظہار تشکر

0
0

بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے لگاے جانے کی مانگ
ریاض ملک
منڈی //تحصیل منڈی کے صدر بازار میں عوام کی دیرینہ مانگ کو پوراکرتے ہوے ان دنوں منڈی مین بازار تا مندر منڈی راجپورہ تک سٹریٹ لائٹ لگائے جانے کا کام جاری ہے ۔ جس کو لیکر منڈی راجپورہ کی عوام بالخصوص تاجربرادری اور دکانداروں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو بلاک ترقیاتی آفیسر بی ڈی او منڈی اور سرپنچ منڈی بائیلہ مبشر حسین بانڈے کاشکریہ ادا کیا ہے ۔کہ انہوں نے منڈی راجپورہ بازار اور مذہبی مقامات پر اسٹریٹ لائٹس نصب کروائے جانے میں اہم رول ادا کیا ہے – جو عوام کی عرصہ دراز, سے مانگ تھی – اور منڈی جیسی بھیڑ بھاڑ والے بازار میں ان لائیٹوں کا ہونا اشد ضرری تھا کیوں کہ یہاں رات کو کئی بار بجلی نہ ہونے سے چوری اور ڈکیتی کے واقعات بھی بڑی تعداد میں رونماہوتے ہیں۔ لیکن اب اس سے یہ امید جاگی ہے کہ اب وہ پرانہ معاملہ نہیں رہے گا – اس بارے میں کئی لوگوں کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن جناب عبدالاحد نے کہا کہ بازار میں روشنی کے انتظامات کی وجہ سے رات میں چوری اور دیگر جرائم پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔اس موقع سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مبشر حسین بانڈے کے قوم کے تئیں ہمدردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی جذبہ اور عوامی ہمدردی رکھنے والے ابھرتے ہوئے عوامی نمائندوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ منڈی کے مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات بھی نصب کروائے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھے۔ کیوکہ بدلتی دنیا کے ساتھ ساتھ انسانی رویہ بھی تبدیل ہوتانظر آرہاہے – جس پر قابو پانے اور جرائیم کو روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا