لورن میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سرپنچ کا اظہار افسوس

0
137

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو سے مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی منڈی تحصیل کے بلاک لورن میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سرپنچ محمد بشیر کامران نے انتظامیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ عوام کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کے وعدے کیے جارہے ہیں- لیکن اگر لورن جیسے دوردراز بلاک کی طرف اگر نظر دوڑائی جاے تو یہاں بنیادی سہولہات کا کا بلکل کل فقدان ہے – گیارہ پنچائیتوں کی قریب 50000 ہزار کے قریب آبادی ہوتے ہوے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے -کیوں کہ لورن ہسپتال میں لورن بیڑاں بٹل کوٹ اب مہارکوٹ چکھڑی بن ناگاناڑی پلیرہ برچھڑ لوہل بیلہ وغیرہ کے لوگ اتے جاتے ہیں اور سڑک کی اتنی خستہ حالت ہے کہ اس سڑک پر گاڑی تو گاڑی پیدل چلنے کی بھی نہائیت دشواری ہے – قریب 500 میٹر اس سڑک پر جلد از جلد تارکول بیچھایاجاے – تاکہ مریضوں اور ہائیر سکینڈری و kgbv کی طالبات کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوناپڑے – انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح دگرم بھرم ہوچکاہے – پینے کے پانی کی پائیپیں نہیں عوام بغیر پانی کے مصیبت سے دوچار لورن پ±ل تا ہسپتال روڈ گڑشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے – ہسپتال کے 12 سے زائد ملازم کہیں دوسری جگہوں میں اٹیچ محکمہ ایگریکلچر بجاے زمینی سطح پر کام کرنے کے ڈاک بنگلوں میں کمپ لگاکر لوگوں کو بیوقوف بناکر ان میلوں کے نام پر لاکھوں کی رقم نکلوانے میں مصروف ہارٹیکلچر براے نام غرض تمام تر محکمہ جات برے نام بن کررہ چکے ہیں عوام کی بارہا پکار پر بھی انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے – جو کہ قابل افسوس ہے – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو سے اپیل کی ہے کہ پہلی فرصت میں لورن کی عوام کی مشکلات کومد نظر رکھتے یہاں کا دورا کریں اور یہاں پر درپیش مسائیل پر غور حوض کرکے بجلی پانی سڑک ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا