مندرگالہ تا پنجناڑہ دو کلو میٹر سڑک ،تیس برسوں میں مکمل نہیں ہو پائی!

0
150

ہر سال مارچ کے مہینے میںکام کی شروعات ہوتی ہے ،مارچ ختم ہوتے ہی کام بند ہو جاتا ہے :عوام
نظارت آزاد
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے گاو¿ں پنجناڑہ کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم ہے جہاں دو کلو میٹر سڑک محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے 1984 ئمیں شروع کی تھی لیکن ابھی تک مکمل نہ ہو پائی ہے ۔اسی سلسلہ میں مقامی شخص ذوالفقارعلی اور محمد پرویز نے لازوال کو بتایا کہ اس سڑک کی سست روی سے عوام سخت پریشان ہے اور اس ترقی یافتہ دور میںبھی اگر یہ سڑک تعمیر نہیں ہو پائی تو پھر کب ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ضلع بلکہ ریاست کی ان قدیم سڑکوں میں شمار ہوتی ہے جن کا کام 1982 کے لگ بھگ شروع ہوا تھا اور مکمل بھی ہوا لیکن اس سڑک کا کام آج تک جاری ہے ا۔واضح رہے اس سڑک کی لمبائی صرف دو کلومیٹر ہے لیکن ابھی تک یہ کام مکمل نہیں ہو پایا۔وہیںمندرگالہ سے پنجناڑہ سڑک ایک ایسی سڑک ہے جس کا کام صرف مارچ کے مہینے میں شروع ہوتا ہے جو 31 مارچ کے بعد بند ہو جاتا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سڑک کا کام کچھ دن قبل شروع کیا گیا ہے جو شائد مارچ ختم ہونے کے ساتھ ہی بند ہو جائے گا۔ اس ضمن میں لازوال نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اے ای ای شکیل قریشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس سڑک کا پیسہ کم ہے اس بار کل سات لاکھ رقم آئی ہے اور کام شروع کیا ہے لیکن اس سڑک پر کام میں مقامی لوگوں کی رکاوٹ بھی ہے وہ اپنی زمین کو کاٹنے نہیں دیتے ہیں ۔قریشی نے مزید کہا ایک پل اس سڑک پر بنانا ہے جس کے لئے کم سے کم بیس لاکھ رقم کی ضرورت ہے اور ہم نے پروجیکٹ کی فائل بنا کر سیکرٹریٹ میں دی ہے جلد وہ پیسہ بھی آجائے گا تو امید ہے کہ بہت جلد اس سڑک کو مکمل کردیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا