منڈی جالیاں میں مقامی نوجوانوں کو کھیل کود کے متعلق جانکاری پروگرام

0
60

ریاض ملک
منڈی //آج منڈی جالیاں آعظم آباد میں بے روزگار نوجوانوں کو کھیل کود کے متعلق جانکاری دینے اور انہیں مختلف کھیلوں کی اہمیت بارے ایک اہم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی تحصیلدار منڈی جاوید اقبال ایس ایچ او منڈی کے علاوہ سوشل ورکر مولوی محمد فرید ملک طارق احمد وغیرہ کے علاوہ کئی معززین نے بھی شرکت کی اس موقع پر نوجوان مردوخواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان ایمپلائیڈ یوتھ کے کارکنان نے اس موقع پرجانکاری دیتے ہوے کہا کہ اس وقت جن لڑکوں اور لڑکیوں نے کسی بھی وجہ سے سکول چھوڑ دیاہے یا وہ کسی بھی طرح پڑھ نہیں پاتے انہیں کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لئے یہ پروگرام چلایاجارہاہے – جس کے لئے نوجوانوں کو چھ ماہ کی تربیت کورس بھی مفت میں کروایاجاے گا – تاکہ ان بچوں کی کھیل کود کی صلاحتوں میں نکھار آے – اور یہاں کے نوجوان بھی کھیل کود میں آگے آسکیں – لیکن ان کو چھ ماہ کی تربیت کرنی ہوگی جس کا خرچہ سرکار برداشت کرے گی جس کے بعد ہی ان لڑکوں اور لڑکیوں کو کھیل کود کے لئے باقاعدہ منتخب کیا جاے گا -اس موقع پر تمام مقررین نے اس پروگرام کو خوش آئین قدم قرار دیاہے اور کہا کہ اس میں جہاں تک کوسکے انتظامیہ کا پورا ساتھ دیاجاے گا – نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ڈرگس جیسی لعنت کو چھوڑ کر اپنا مستقبل بنانے کے لئے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں –

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا