لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ہندوستانی فوج نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز ضلع رامبن کے پوگل پنچایت میں پوگل کے کنڈا مدرسہ میں ’شیرشاہ‘حب الوطنی پر مبنی فلم کی نمائش سے کیا۔ ابھرتے ہوئے ذہنوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے اور انہیں سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رکھنے کے مقصد سے، ہندوستانی فوج نے ایک حب الوطنی پر مبنی فلم کی نمائش اور بچوں کو بنیادی آداب اور قوم کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتانے کا بیڑا اٹھایا۔ پروگرام میں 8 سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں، 3 مولویوں اور 16 عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچے پرجوش اور خوش تھے۔ یوم جمہوریہ اور تنوع میں اتحاد پر بھی بچوں نے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس تقریب نے حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا اور ہندوستانی ہونے کی واحد شناخت کا پیغام بھی دیا۔ یہ پروگرام ایک قیمتی پلیٹ فارم بن کر ابھرا جہاں پوگل کے لوگوں نے مل جل کر لطف اٹھایا اور ترنگے پر فخر محسوس کیا۔ عوام نے اس تقریب کے انعقاد پر ہندوستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وہ دور دراز کے علاقے پوگل، ضلع رامبن میں ہونے والی تقریب کے لیے خوش اور پرجوش تھے۔ ہندوستانی فوج نے بھی اس تقریب کو ممکن اور شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر عوام کو پرتپاک مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔