صحافی ریاض ملک کو صدمہ،والدچل بسے

0
0

اِدارہ لازوال ،مختلف صحافتی،سیاسی وسماجی شخصیات کااِظہارِ تعزیت
سرفرازقادری

جموں؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے مشہور و نامور صحافی و منڈی سے روزنامہ ’لازوال ‘کے نمائندے ریاض ملک کے والد منگل کے روز انتقال گئے۔ اس موقع پر ادارہ لازوال کے تمام ارکان نے اپنے ساتھی کے ساتھ غم کے اس موقع پرگہری ہمدردی جتاتے ہوئے ان کے والد مرحوم کے ایصال وثوا ب کیلئے دعاکی ۔ اِدارہ غم کے اس گھڑی میں اپنے ساتھی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے، اِدارہ مرحوم کیلئے دعائے مغرت کرتاہے اورغمزدگان کیلئے اللہ تعالیٰ سے صبرِ جمیل کیلئے دعاگوہے۔ پونچھ منڈی ومینڈھر کی صحافی برادری نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی۔ دکھ کا اظہار کرنے والوں میں چوہدری عبدالماجد، شاہنواز بانڈے، سرفراز انجم، امجاز شاہ،سرفراز قادری، محمد آمین، شیراز احمد میر صحافی طارق خان انقلابی، تعظیم کاظمی، خوشحال بانیاں، سرفراز قادری،ایم ایس نازکی،اعجاز احمد کوہلی،سبھاش بالی،وینود دتہ،ویشال بسین،رونی چندن، داودخان وغیرہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور صبرِ جمیل پر انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا