سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر 25 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا

0
0

یو این آئی
ممبئی// بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر 25 جنوری کو ریلیز ہوگا سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ سلمان نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا ہے کیپشن میں سلمان نے لکھا، ‘کسی کا بھائی کسی کی جان، 25 جنوری کو اب بڑی اسکرین پر دیکھیں۔کسی کا بھائی کسی کی جان کو سلمان خان کے اپنے پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش بھی اہم کردار میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا