آسٹریلین اوپن:ستسیپاس، آزارینکا کوارٹر فائنل میں

0
0

یو این آئی

میلبورن// دو بار کی آسٹریلین اوپن چمپئن وکٹوریہ آزارینکا اور دنیا کے چوتھے نمبر کےا سٹیفانوس سیتسیپاس نے منگل کو اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یونان کے سیتسیپاس جمہوریہ چیک کے جیری لہکا کے خلاف 6-3، 7-6(2)، 6-4 سے جیت کر اپنے پہلے گرینڈ سلیم خطاب کے قریب پہنچ گئے۔ بیلاروس کی آزارینکا نے یکطرفہ کوارٹر فائنل میں امریکی پروفیشنل اور تھرڈ سیڈ جیسیکا پیگولا کو 6-4، 6-1 سے شکست دی۔ 21 سالہ لہیکا نے اپنے راڈ لیور ایرینا ڈیبیو پر اپنے دم خم کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان چیک نے بیس لائن سے پراعتماد انداز میں حملہ کیا، لیکن اہم لمحات میں اپنے یونانی حریف کے تجربے کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔ اپنے پہلے گرینڈ سلیم خطاب سے صرف دو قدم کی دوری پر آنے کے بعدستسیپاس نے کہا ’’اس بار یہ کسی بھی دوسرے میچ (اس ہفتے) سے مختلف محسوس ہوا، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آخر کار میں نے ایک حل تلاش کیا۔‘‘ یہ تین سیٹ بہت ہی سخت تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ جیری کا ٹورنامنٹ بہت اچھا رہا۔ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس نے حال ہی میں اچھا کھیلنا شروع کیا ہے اور اسے مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیتا ہوں۔ سیمی فائنل میں ستسیپاس کا مقابلہ کیرن خاچانوف سے ہوگا۔ دوسری جانب 33 سالہ ازارینکا جو ایک دہائی قبل دنیا کی ٹاپ پلیئر تھیں میلبورن پارک میں پراعتماد نظر آئیں۔ امریکی پروفیشنل پیگولا کے پاس آزارینکا کے کھیل کا جواب نہیں تھا، جنہوں نے 2012 اور 2013 میں دو بار میلبورن میں گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا۔ آزارینکا 2013 کے خطابی مقابلے کے بعد اپنا پہلا سیمی فائنل میلبورن میں کھیلیں گی۔ 26 جنوری کو سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ومبلڈن چیمپئن ایلینا رائباکینا سے ہوگا، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں 2017 کی فرانسیسی اوپن چیمپئن جیلینا اوسٹاپینکو کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ آزارینکا نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ایک حکمت عملی کے تحت پیگولا کو مشغول کرتے رہے۔ آزارینکا نے کھیل کے 12ویں منٹ میں تھرڈ سیڈ پیگولا پر 3-0 کی برتری حاصل کی۔ پیگولا نے اس کے بعد کچھ حریف پن دکھایا لیکن پہلا سیٹ 6-4 سے ہار گئیں۔ دوسرے سیٹ میں ازارینکا نے پیگولا کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا اور سیٹ اور میچ 6-1 سے جیت لیا۔ آزارینکا نے میچ کے بعد کہا “میں نے اپنی ذہنیت پر بہت کام کیا، اپنے آپ کو ایسے کام کرنے کے لیے چیلنج کیا جو میں پہلے نہیں کر پائی تھی۔ جب آپ بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں، تو بعض اوقات آپ قدامت پسند ہو جاتے ہیں اور نئی چیزوں کو آزمانے میں ہچکچاتے ہیں۔ میں نے ایسا ہی تھا۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا