انڈین آرمی نے بھنڈارکوٹ کشتواڑ میں سابق فوجیوں کی میٹینگ کا اہتمام کیا

0
0

انڈین آرمی کشتواڑ کے دورافتادہ علاقوں کی عوام کو ہر مشکل میں سہولیات فراہم کرتی ہے: شرکاء
بابر فاروق
کشتواڑ/ ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں تک پہنچنے کی کوشش میں انڈین آرمی نے ضلع کشتواڑ کے بھنڈارکوٹ میں سابق فوجیوں کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ منعقدہ تقریب میں تقریباً چالیس سابق فوجیوں، دس سے زائد بیواؤں، ایک ویر ماتا اور پچیس سے زائد زیر کفالت افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سب ڈویڑن چھاترو کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران انڈین آرمی کے سینئر آفیسران نے سابق فوجیوں کو مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا جو ان کے اور اہلِ خانہ کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس تقریب کا مقصد سابق فوجیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا اور انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی معیارِ زندگی کو بڑھانے اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے مختلف اسکیموں اور منصوبوں سے آگاہ کرنا تھا۔ میٹنگ کے دوران سپیشلسٹ میڈیکل آفیسران کی طرف سے معمول کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ تقریب کو رنگا رنگ بنانے کے لیے گرلز ہائی سکول دربیل کے طلباء نے سقافتی پروگرام کے ذریعے پروگرام کو مزید بہتر بنایا۔ بیواؤں اور ویر ماتا کو کشمیری شال سے نوازا گیا ہے۔یہ ملاقات سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی شکایات کو دور کرنے اور قوم کے لیے ان کی خدمات کے تئیں اظہار تشکر کرنے کی فوج کی ایک کوشش تھی، سابق فوجیوں نے انڈین آرمی کے تئیں تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز کی کوششوں کی تعریف کی۔ منعقدہ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ سے ہوا جس میں انڈین آرمی کے سینئر آفیسران، جوانوں و پروگرام میں موجود تمام لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام اختتام ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ای ایس ایم ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کپ انڈین آرمی کی 11RR کی طرف سے منعقد کیا گیا یہ پروگرام سابق فوجیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق فوجیوں کا میڈیکل چیک ایپ بھی کیا اور ادویات بھی فراہم کی۔ اس کے علاوہ کئی سابق فوجیوں نے اپنے درپیش مسائل سینئر آفیسران کی نوٹس میں لایا اور انہوں نے اس مسائل کو جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں تعنیات انڈین آرمی کے آفیسران ہمیشہ سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امر چند نامی ایک شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتواڑ خصوصاً دوردراز علاقوں میں انڈین آرمی نہ صرف سابق فوجیوں کے لیے کام کرتی ہے بلکہ یہاں کی عوام کو پر مشکل میں ہاتھ بٹاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہیے سڑک حادثہ ہو، آگ کہ کوئی واردات یا کوئی اور مشکلات انڈین آرمی ہمیشہ ضلع کشتواڑ کی عوام کی خدمت کے لیے سامنے آتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا