خواجہ معین الدین چشتی کا 811واں سالانہ عرس شروع

0
0

پاکستانی زائرین کا دستہ بھی اجمیر عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا
یواین آئی

اجمیر؍؍خواجہ معین الدین چشتی کے 811 ویں سالانہ عرس کا آغاز آج شام راجستھان کے اجمیر میں پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ہوا۔بلند دروازہ پر پرچم کشائی کے وقت 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اب ماہ رجب کا چاند نظر آنے پر مذہبی رسومات کا آغاز ہوگا اور عرس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔اجمیر میں درگاہ شریف کے غریب نواز گیسٹ ہاؤس سے عصر کی نماز کے بعد پرچم کشائی کا آغاز ہوا، بھیلواڑہ خاندان کے فخرالدین گوری نے احترام کے ساتھ پرچم لے کر چلے۔ جلوس لنگر خانہ گلی سے نظام گیٹ سے ہوتا ہوا ڈھول کی تھاپ اور موسیقی کے ساتھ درگاہ پہنچا۔ اس دوران قوالی کا دور بھی جاری رہا۔ رسی کی گھیرا بندی کے باوجود عاشق خواجہ پرچم کو چومنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے۔ روشن کرنے سے پہلے 85 فٹ بلند بلند دروازہ پر پرچم کشائی کی گئی جس میں گوری خاندان کے افراد، ان کے خادم سید معروف احمد، انجمن سید زادگان اور شیخزادگان کے عہدیداران اور درگاہ کمیٹی کے اراکین اور نمائندے موجود تھے۔ پرچم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم تھا۔ بڑے پیر صاحب کی پہاڑی سے توپ چلی تو عقیدت مندوں کے ہاتھ حضور کی خدمت میں اٹھ گئے۔جھنڈے کی جھلک دیکھنے کے لیے درگاہ شریف، قریبی ہوٹلوں اور گھروں کی چھتوں پر عقیدت مندوں کا ہجوم تھا۔ اس دوران پولیس کے انتظامات اچھے تھے۔ ضلع کلکٹر انشدیپ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ چونارام جاٹ اور دیگر افسران کو مسلسل نظر رکھے رہے۔ آج سے عرس کے آغاز کے ساتھ ہی چھٹی کے قل سے ایک روز قبل آستانہ شریف میں ہونے والی خدمت کا وقت بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ جو خدمت ہر روز دوپہر 2.30 بجے ہوتی تھی اب شام 7.00 بجے تک ہوگی۔اجمیر درگاہ اور درگاہ بازار میں عرس کی چمک دمک شروع ہوگئی ہے۔ اب عرس کے اختتام کے بعد ہی پرچم اتارنے کی تقریب ہوگی۔راجستھان کے اجمیر میں پڑوسی ملک پاکستان کے زائرین کا دستہ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 118ویں سالانہ عرس میں شرکت کرنے آئے گا۔اجمیر ضلع کلکٹر انشدیپ نے بتایاکہ مرکزی وزارت داخلہ سے ملے ہدایات کے بعدان کے ٹھہرانے کے انتظام کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔اجمیرمیں پرانی منڈی سینڑل گرلس اسکول میں پولیس سپرٹنڈنٹ چونا رام کے ساتھ حفاظتی انتظامات کے ساتھدیگر باتوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے ضروری کاموں کو24جنوری سے پہلے پوراکر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ پاک دستہ24جنوری کے بعداجمیر آئے گا۔ فی الحال پونے پانچ سو زائرین کے آنے کی ابتدائی اطلاع ملی ہے۔ لیکن فائنل تعداد بعد میں ہی پتہ چلے گی۔قابل ذکرہے کہ پاک دستہ تین سال بعداجمیر عرس میں آئے گا۔ کورونا کے دور میں ان کا آنا نہیں ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا