مہور گلابگڑھ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ،عوام پریشان

0
0

گورنر انتظامیہ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
شوکت پرواز
ریاسی //گلابگڑھ میں پانی ،بجلی ،راشن کی عدم دستیابی عوام پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے جہاںرابطہ سڑک پچھلے ایک ماہ سے بند پڑی ہے اور عوام کا گلابگڑھ جانا دشوار ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سڑک مہور سے لار،گلابگڑھ کو ملاتی ہے۔اسی سلسلہ میںمقامی شخص آتش مغل نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گلابگڑھ میں پانی ،بجلی اورراشن جیسی بنیادی سہولیات سے لوگوں کو محروم رکھا گیاہے لیکن ضلع انتظامیہ اس جانب کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔ ہر روز محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے گزارش کی جاتی ہے کہ رابطہ سڑک کو جلد از جلد کھولا جائے لیکن کسی کو آج تک ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہر لیڈر ووٹوں کیلئے بڑے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن جب عوام مشکلات کا سامنا کرتی ہے تو یہ لیڈر لوگ منہ سے ایک بات نہیں بولتے ہیں اور نہ ہی عوام کی مشکلات کو حل کرواتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا