روڈ سیفٹی ہفتہ: پل ڈوڈہ میں بیداری پروگرام

0
0

ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں کے لیے مفت میڈیکل اور آنکھوں کا چیک اپ کیمپ منعقد
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍یہاں پل ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی ہفتہ 2023 کے اختتامی دن پر اے آر ٹی او ڈوڈا کی طرف سے محکمہ صحت کے تعاون سے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام اور ڈرائیوروں/ کنڈکٹرز کے لیے مفت میڈیکل اور آنکھوں کے چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔مفت میڈیکل اینڈ آئی چیک اپ کیمپ کا افتتاح اے آر ٹی او کلدیپ سنگھ نے کیا۔کیمپ میں 100 سے زائد کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کی اسکریننگ کی گئی۔ ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر ناصر مسعود، ڈاکٹر برکت اللہ، نور محمد فارماسسٹ، راجو کمار آپتھلمک ٹیکنیشن، نوین کمار ایم ٹی ایس اور کوزی تبسم ایف ایم پی ایچ ڈبلیو پر مشتمل ماہر طبی ٹیم نے بلڈ پریشر چیک اپ، آنکھوں کی بینائی کے ٹیسٹ وغیرہ کئے۔MVD اور ٹریفک پولیس کی طرف سے شرکاء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی/مشاورت بھی دی گئی۔پروگرام میں ڈی وائی ایس پی ٹریفک بلجیت سنگھ ، جسبیر سنگھ ایم وی آئی؛ منی بس ایسوسی ایشن کے ممبران بشمول اختر حسین، چیئرمین۔ طاہر حسین شاہ صدر۔ سرفراز ملک، ٹیکسی/میکسی یونین کے کیشئر اور ممبران جاوید نائیک صدر اور اختر گیری نے بھی شرکت کی۔یہ پروگرام ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منعقد ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا