زمین سے بے دخلی کرنے والا ناقبل برداشت کالا قانون کلعدم قراردیا جائے :لال جان

0
0

زاہد خانم
سرنکوٹ ؍؍سرنکوٹ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ اور چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی طرف سے جاری غیر آئینی و غیر جمہوری حکمنامہ کی روشنی میں عمل در آمد آنے کے سنگین نتائج برآمد ہونے کے خدشے کو لیکر سرنکوٹ میں آج اپر پنجایت کی عوام نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں کافی لوگوں نے شرکت کی میٹنگ کی صدارت اپر پنچایت کی سرپنچ لال جان نے کی اسکے علاؤہ نوجوان لیڈر ایڈوکیٹ شوکت پروانہ نے بھی شمولیت کی ایڈوکیٹ شوکت پروانہ نے میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کے سرکار غریب عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی کر رہی ہے جس کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔اگر حکومت کا کا رویہ عوام مخالف ہوا تو اس باغیور سرزمین کے پاشندگان اینٹ کا جواب پتھر سے دیناں جانتے ہیں جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے یہ سرکار صرف ملکی شہریوں کو اجاڑنے کا کام کرناں جانتی ہے سرکار نے ریاست جموں کشمیر کو توڑ کر یو ٹی بنائی تھی اور بول رہی تھی ۔اب جموں کشمیر کی ترقی ہو گی کیا یہی ترقی ہے جب سے یو ٹی بنی ہے ۔عوام سڑکوں پر ہی نظر آ رہی ہے کبھی ڈیلی ویجر اتجاج پر ہوتے ہیں کبھی رہبر کھیل والے اور کبھی بے روزگار نوجوان انکا کوئی ہل نہیں کیا اور آج گھروں سے ہی نکلنے کا آرڈر آ گیا سرکار کو چاہیے کے بند کرے یہ ظلم و ستم انھوں نے عوامی تائید سے حکومت سے مطالبہ کیا کے اور اپیل کی وہ غیر آئینی و غیر جمہوری حکم نامے کو فوری واپس لے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا