ریڈ کراس سوسائٹی نے میاڑی گجراں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی؍ دور دراز علاقوں میں رہنے والے غریب لوگوں کو مفت صحت کی جانچ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے گوجر بکروال ویلفیئر سوسائٹی نے ریڈ کراس سوسائٹی ریجن جموں کے اشتراک سے گورنمنٹ مڈل اسکول میاری گجراں راجوری میں سرحدی لوگوں کے لیے ایک مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کے دوران ریڈ کراس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف بیماریوں کے 100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹروں نے ذاتی اور معاشرتی صفائی کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور صاف اور سرسبز ماحول پر زور دیا۔ اس دوران سکریٹری ریڈ کراس سوسائٹی راجوری راکیش گپتا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ریجن جموں کی طرف سے سرحدی گاؤں میاری گجراں کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لیے دی گئی مدد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی امدادی کیمپ مستقبل میں بھی لگائے جائیں گے۔اس دوران سرپنچ میاڑی گجراں شازیہ تبسم نے پنچایت میں اس کیمپ کے انعقاد پر ریڈ کراس سوسائٹی اور گجر بکروال ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس کیمپ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے میڈیکل چیک اپ کیمپ کو دور دراز میں لگاتار منعقد کیا جانا چاہیے ایسے علاقوں میں جہاں زیادہ تر لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر میڈیکل چیک اپ کے لیے نہیں جاتے اور ایسے کیمپ ان کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ کیمپ کے دوران انہوں نے پنچایت میں ریڈ کراس سوسائٹی کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا