کشتواڑ دور دراز وپہاڑی علاقوں کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار

0
0

کسی گاؤں کے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سا منا کر رھے ہیں توکہیں بجلی نہیں:سجادکچلو
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ دور دراز وپہاڑی علاقوں کے لوگ گوناگوں مشکلات میں الجھانے رکھے گیے ہیں ۔کسی گاؤں کے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سا منا کر رھے ہیں ۔کہیں بجلی کے ناہونے یا کم ہونے کا رونا رونے پر عوام کو مجبور کردیا گیا ھے اور اب غلے کی قلت کی مشکل کا اضافہ کرکے عوام کو مذید پریشان کر دیا گیا ھے ‘‘۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سربراو براے خطء چناب سجاد احمد کچلو نے اپنے سکدی کے دورہ کے دوران کیا جہاں کافی تعداد میں لوگوں نے ان سے ملاقات کی ۔لوگوں نے ان سے کہا کہ وہاں طبی سہولیات کا فقدان ھے لوگوں کو منریگا کی بقایا رقوم نہیں دی جارہی ھے ۔رابط سڑکوں کی بھی حالت درست نہیں ھے ۔سجاد احمد کچلو نے ان لوگوں سے کہا کہ ایسی ہی صورتحال دیگر جگہوں پر بھی ھے کہیں کم اور کہیں زیادہ لیکن ہر آدمی پریشان ھے ۔سجاد احمد کچلو نے عوام سے کہا کہ ان مشکلات کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا اور لوگوں کی آواز کو انتظامیہ کے سامنے لانا پڑیگا۔سجاد احمد کچلو نے کہا کہ وہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے کوشاں رہیں گے جیسا کہ انکی جماعت کا وطیرہ رہا ہے ۔انہوں نے ملنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ اس جماعت یعنی نیشنل کانفرنس کو مظبوط بنایں کیونکہ یہی جماعت ھے جو لوگوں کے مصایب کو سمجھتی ھے اور حل کرنے کے طریقوں کو جانتی ھے ۔ اسی دوران سجاد احمد کچلو نے آج پاڈر کے گاؤں گڑھ کا دورہ کیا جہاں کے دو مزدور گزشتہ دنوں زوجیلا ٹنل کے قریب برفانی تودے کے نیچے آکر لقمہ ء اجل ہو گئے تھے ۔کچلو نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت وہمدردی ظاہر کی اور انکی ڈھارس بندھائی۔ اس دورہ میں ان کے ساتھ شاہد حسین کرائیپاک کونسلر چودھری فیصل حسین ضلع ترقیاتی کونسلر ناگسنی مول راج راٹھور سینیر رہنما نیشنل کانفرنس پاڈر بھی تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا