برادر کلب کے درمیان سخی میدان میں ہوا منعقد
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سخی میدان میں سماجی کارکن ویوتھ لیڈر معین آفتاب خان اور اعجاز خان کی جانب سے انٹر تحصیل کبڈی لیگ کا فائنل میچ اعجاز کلب اور برادر کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع فائنل جیت کر ٹائٹل برادر کلب نے اپنے نام کر لیا میچ کو دیکھنے کے لئے عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔جہاں عوام نے معین آفتاب خان کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ خان کا نوجوان نسل کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے کیوں کہ نوجوان نسل کو کھیل کی اشد ضرورت ہے ۔نوجوان جب کھیل میں مشغول ہو جائیں گے ۔تب ان کا ذہن کسی بھی جانب نہیں بھٹکے گا ۔عوام نے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے مزید ایسے میچ کرائے جائیں تاکہ نوجوان کھیل میں مشغول رہیں اور منشیات کی جانب ذہن نا جائے۔ اس موقع پر سماجی کارکن نوجوان رہنما معین آفتاب خان، اعجاز خان کے علاوہ مہمان خصوصی آصف آزاد زیڈ ای او منکوٹ، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول سخی میدان راجہ طاہر خان، محمد نازکی، نیدو خان، واحد اللہ خان و آرگنائزر کمیٹی ظفر کھٹانہ، عاقب خان، جانی قریشی، مجید ملک کے علاوہ بہت سے معززین نے شرکت کی۔