بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی

0
0

مختار احمد

بانڈی پورہ؍؍ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کونن گاؤں کے ایک خاندان پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ گیا جب چند منٹوں کے وقفے میں ماں، بیٹے کی یکے بعددیگرموت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے کونن گاؤں کے رہنے والے محمد شعبان ولد قادر بھٹ نامی ایک 50 سالہ شخص کو اتوار کی شام کو دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بعد اسے ڈی ایچ بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے ‘پہنچتے ہی مردہ’ قرار دیا۔ گھر واپسی پر اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر سن کر 80 سالہ والدہ بختی بیگم کو بھی دل کا دورہ پڑا۔ جس سیڈی ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے بھی ڈاکٹروں نے مردہ’ قرار دیا گیا۔ ماں بیٹے کے موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اور ہر طرف کہرام مچ گیا واضع رہے اس سے پہلے دسمبر کے مہینے میں صفاپورہ گاندربل میں اسی طرح کے واقعے میں ماں بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا