ضلع پولیس منڈی نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ کے اعزاز میں الوادعی تقریب

0
0

ریاض ملک
منڈی؍؍تھانہ پولیس منڈی میں ضلع پونچھ سے ٹریفک ڈی ایس پی راجوری پونچھ رینج نواز چوہدری کے تبادلے پر آج یہاں پولیس اسٹیشن منڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی وائی ایس پی نواز چودھری کو بہترین طور پر اعزاز سے رخصت کیاگیا۔اس موقع پر ایس ایچ او منڈی انسپکٹر مختار علی ایس ایچ او لورن ، منشی تھانہ پولیس منڈی محمد تاج مستانہ،بی ڈی سی منڈی شمیم احمد گنائی سرپنچ، پنچ نمبردار اور اہل علاقہ موجود تھے۔ ڈی وائی ایس پی نواز چودھری نے کہا کہ ہماری کوشش ہمیشہ محکمہ کے مفادات کا تحفظ اور محکمانہ مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتوں اور عزم کو ثابت کرنا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نوکری کا حصہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹنگ اچھی ہو یا بری دونوں میں سیکھنے کو کچھ نہ کچھ ملتاہے۔ ڈی وائی ایس پی نے پولیس منڈی کے کام کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا