مقدس ہستیوں کی شان میں توہین ناقابل برداشت

0
0

روہت سردانا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے: عاشق حسین خان
متعددمسلم تنظیموں ودیگران کاپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ،جم کرنعرے بازی
مرتضیٰ اکثر

جموں؍؍ٹی وی صحافی روہت سردانہ کے ام المومنین حضرت عائشہ ، خاتون جنت جناب فاطمہ زہرا اور حضرت مریم کے متعلق بیان پر پریس کلب جموں کے باہر زور دار احتجاج کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔اس احتجاج کا اہتمام شیعہ فیڈریشن نیمسلم کوآرڈی نیشن کمیٹی ،انجمن حسین بٹھنڈی ، گوجر اصلاحی کمیٹی ، گوجر بکروال سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسو سی ایشن ، شیعہ سٹوڈنٹس یونین جموں ، جموں کشمیر یوتھ دیش اور لداخ سٹوڈنٹس کے تعاون سے کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ یہ آزادی اظہار رائے کا ناجائز استعمال ہے اور جو بھی جمہوری اقدار پر بھروسہ رکھتاہے ،اسے اس طرح کے بیانات کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ روہت سردانہ کے بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان اسلام کی برگزیدہ شخصیات سے متعلق توہین آمیز بیان کبھی برداشت نہیں کرسکتااور وہ اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ چوہدری طالب حسین نے کہاکہ سردانہ یاتو اپنے الفاظ پر معافی مانگے یاپھر اس کے خلاف کارروائی کی جائے نہیںتوبڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گا۔ چوہدری نزاکت کٹھانہ نے کہاکہ سردانہ نے پیغمبر اسلام ؐ کی زوجہ اوربیٹی اور جناب مریم کی توہین کی ہے جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔شیعہ فیڈریشن کے ترجمان اعلیٰ سید فدا حسین نے کہاکہ فرقہ پرستی پر کی جارہی صحافت کی ایک جمہوری ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے بیانات ناقابل قبول ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکام کو اس کا سختی سے نوٹس لیناچاہئے اور سردانہ کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا