سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍سال2023 کی پہلی برفباری کے پیش نظر پورے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے متعدد علاقے چار انچ سے دو فٹ تک برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے۔حالیہ برفباری کی وجہ سے ضلع رام بن تحصیل کھڑی کے سبھی دور دراز علاقوں کی رابطہ سڑکیں منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ جہاں ایک طرف سال کی پہلی برفباری کے پیش نظر لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں دوسری جانب اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کونسلر رام سو بی فیض نائیک کے علاوہ سرپنچ خورشید احمد سہمت، سماجی وسیاسی کارکن بشیر احمد نائیک ترانہ کے علاوہ سرپنچ ترانہ کھڑی محمد رفیق نائیک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھڑی کے سبھی دور دراز علاقے جیسے کھڑی منڈکباس، شگن لبلوٹہ ترانہ سراچی تراگام بزلہ، مہو منگت کی رابط سڑکوں سے برف کو جلد از جلد ہٹایا جائیں کیونکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر بیمار لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔اسی برفباری کے بیچ منگت سے سے تعلق رکھنے والی ایک بیمار خاتوں کو فوج نے کاندھوں پر اٹھا کر کھڑی ہسپتال پہنچایا اور اس کارنامے کے لئے لوگوں نے انڈین ارمی کا شکریہ بھی ادا۔ لوگوں بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے پہلے ہی ٹھنڈر ہو چکے ہیں اور جن ٹھیکیداروں نے ان کا ٹنڈر لیا ہے انہیں پہلے ہی ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور محکمہ پی ڈی ڈی کو بجلی کی سپلائی کو جلد از جلد بحال کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ریلوے حکام اور انتظامیہ سے بھی گزارش کی ہیں کہ جن بھی علاقوں میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ برفباری سے ترانہ کھڑی کے ایک باشندہ غلام محمد حجام والد حبیب حجام کے رہائشی مکان کا چھت گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس حوالے سے بشیراحمد نائیک ترانہ اور سرپنچ محمدرفیق نائیک نے انتظامیہ سے مذکورہ شخص کے لئے مالی معاونت کی مانگ کی ہے انہوں نے کہاں کہ مذکورہ شخص اس وقت دوسروں کے گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے مزید انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مختلف علاقوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور جہاں بھی کہیں نقصان ہوا ہیں اس کی رپورٹ حاصل کرکے انہیں معاوضہ دینے کی کوشش کریں۔