سرکاری زمینوں کو خالی کرنے کا یہ حکم عوام کی تباہی اور بربادی کا حکم ہے
محمد بشارت
راجوری؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر و سابقہ کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے حکومت کے اس فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا جس میں سرکار نے اسٹیٹ لینڈ کو خالی کروانے کا فرمان جاری کیا ہے ۔چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ حکومت کو اپنے شاہی فرمان پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور لوگوں کے ساتھ انصاف کویقینی بنانا چاہیے کیونکہ غریب اور پسماندہ بے زمین لوگ بے بس ہیں اور انصاف کی تلاش میں ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ انسانی رویہ اپنائے سرکاری زمینوں کو خالی کرنے کا یہ حکم عوام کی تباہی اور بربادی کا حکم ہے حکموتیں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہوتی ہیں ناکہ عوام کو مصیبتوں میں ڈالنے کے لئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر میں لاکھوں ایسے غریب خاندان ہیں جن کا دارومدار صرف سرکاری زمینوں پر ہی ہوتا ہے۔ وہ اپنے مال میویشوں اور اپنی زندگی کا گزارہ سرکاری زمینوں پر کرتے ہیں اگر یہ حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں کرتی ہے۔ تو لاکھوں لوگ بے گھر ہوجائیں گے لاکھوں مال میویشوں کا نقصان ہوگاچو ہدری ذوالفقار علی نے سرکاری محفوظ گھاس چرای زمینوں پر بے دخلی کے معاملے پر سخت اعتراضات جتلایا ہے۔انہوں نے سرکار کو متنبہ کرتے ہوے کہا کہ اس حکمنامے کو واپس لیا جائے تا کہ لوگ چین اور سکون کی زندگی بسر کر سکے۔