وزیراعظم مودی نے چین کے سامنے سرتسلیم خم کیا: عمر عبداللہ

0
0

چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے: محبوبہ مفتی
یواین آئی

سرینگرچین کی طرف سے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو ‘عالمی دہشت گرد’ قراردینے کی تجویز کو ایک بار پھر روک دینے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جبکہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی نے چین کے سامنے سر تسلیم خم کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود اظہر کے معاملے پر چین کے سامنے سرینڈر کیا اور ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کراکے پاکستان اور اس کے حواریوں کے سامنے سرینڈر کیا۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ایسے حالات میں بی جے پی اندرونی سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف سخت ہونے کا دعویٰ کیسے کرسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چین نے ‘جیش محمد’ نامی تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو ‘ٹینکل ہولڈ’ کی بنیاد پر ایک بار پھر روک دیا ہے۔یہ تجویز لیتہ پورہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے ایک خود کش حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 سینکشنز کمیٹی کے تحت دی گئی تھی۔بدھ کے روز اس معاملے پر فیصلہ لینے کی آخری تاریخ تھی لیکن چین کی طرف سے ویٹو کرنے کے باعث یہ معاملہ اب کم سے کم تین ماہ کے لئے التوا میں رہے گا۔دریں اثںا مرکزی وزارت خارجہ نے چین کی طرف سے مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر ایک بار پھر روک لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔جبکہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب بھی سیاست دانوں کی طرف سے مرکز کو فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو اس کا جواب یہی دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں اس پر جشن منایا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے، کانگریس صدر راہل گاندھی کے ایک ٹویٹ کہ مودی چین سے خوف زدہ ہیں، پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا تھا ‘راہل کو کیا ہوگیا ہے اس کا ٹویٹ پاکستان کے اخباروں میں سرخی بن گیا ہوگا وہ جشن کے موڈ میں کیوں ہیں’، کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ چین نے جیش محمد نامی تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو ‘ٹینکل ہولڈ’ کی بنیاد پر ایک بار پھر روک دیا ہے۔یہ تجویز لیتہ پورہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے ایک خود کش حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 سینکشنز کمیٹی کے تحت دی گئی تھی۔بدھ کے روز اس معاملے پر فیصلہ لینے کی آخری تاریخ تھی لیکن چین کی طرف سے ویٹو کرنے کے باعث یہ معاملہ اب کم سے کم تین ماہ کےلئے التوا میں رہے گا۔دریں اثںا مرکزی وزارات خارجہ نے چین کی طرف سے مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر ایک بار پھر روک لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا