زبیر ملک
درہال؍؍ سرپنچ بڑی درہال بی ابرار ملک نے آج وارڈ نمبر 5 بدھخاناری میں ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا۔ ابرار ملک نے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا ہے۔ اس گاؤں کے مکینوں کو پانی کے شدید بحران کا سامنا تھا اور اس ہینڈ پمپ سے وہ راحت کی سانس لے رہے ہیں لوگ بی جے پی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں اور دور دراز علاقوں کی ترقی کے کئی اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جنہیں آنے والی حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا۔ پنچایت نے سرپنچ ابرار ملک کے کام کو سراہا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت دن بہ دن ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ابرار ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہر گاؤں میں پختہ سڑکیں ہوں، ہر گھر میں پینے کا پانی وافر مقدار میں ہو اور بجلی کا انفراسٹرکچر اچھا ہو جبکہ تعلیم کی سطح بھی اچھی ہو اور صحت سے متعلق سہولیات بھی ہر گاؤں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پنچ خلیل الرحمٰن، پنچ افتخار احمد اور علاقہ کی کئی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔