سی ایم او ڈوڈہ نے ڈوڈہ ٹاؤن میں پرائیویٹ کلینکس کا اچانک دورہ کیا

0
0

غیر مجاز پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،05 کلینک سیل کر دئیے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ میں چل رہے غیر مجاز پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اور کلینکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2010 کے ضابطے کو یقینی بنانے کے لیے، چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی ہدایت پر ڈوڈہ ٹاؤن میں سرپرائز چیکنگ کے دوران 05 پرائیویٹ کلینک سیل کر دیے گئے۔دن بھر کی چیکنگ کے دوران، سی ایم او ڈوڈا کی سربراہی میں ٹیم نے ڈوڈہ شہر میں تقریباً 57 پرائیویٹ کلینکس کی جانچ کی جن میں سے 05 کو نرسنگ ہومز اور کلینیکل اسٹیبلشمنٹ (رجسٹریشن اور لائسنسنگ) ایکٹ 2010کے تحت نگران اتھارٹی کے رجسٹریشن کے درست دستاویزات نہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ مزید، سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر ایم وائی میر نے ضلع کے تمام پرائیویٹ کلینکس، لیبارٹریز، نرسنگ ہومز اور دیگر متعلقہ اداروں سے کہا کہ ‘ اگر ابھی تک رجسٹریشن حاصل نہیں کی گئی ہے تو وہ قواعد کے تحت قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت عارضی رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست دیں۔مزید، سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر ایم وائی میر نے ضلع کے تمام پرائیویٹ کلینکس، لیبارٹریز، نرسنگ ہومز اور دیگر متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ قواعد کے تحت قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت عارضی رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست دیں، اگر ابھی تک حاصل نہیں کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا