حضرت نانگا باجی صاحب کے سالانہ عرس میں ہزاروں افراد کی شرکت

0
0

سید مظفر حسین شاہ نے جموں و کشمیر اور ملک میں امن و سکون کے لئے خصوصی دعاکی
عمرارشدملک

راجوری؍؍نانگا باجی صاحب کے نام سے مشہور حضرت سید رسول شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا پانچ روزہ سالانہ عرس آج ضلع راجوری کے براوی، کالاکوٹ میں اختتام پذیر ہوا۔ نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک ہر سال ان کے پوتے اور جموں و کشمیر کے ایک انتہائی قابل احترام صوفی بزرگ سید مظفر حسین شاہ (باجی صاحب)کی رہائش گاہ پر منایا جاتا ہے جو اپنے پیروکاروں میں باجی صاحب براوی کالاکوٹ کے نام سے مشہور ہیں۔ عرس مبارک کے اختتام پر تلاوت قرآن پاک، دعائیں اور نعت خوانی کی گئی۔اس موقع پر جموں و کشمیر اور ملک میں امن و سکون کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مرحوم صوفی بزرگ حضرت نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک متقی اور روحانی شخصیت تھے جن کا تعلق کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاؤں ملنگم سے تھا۔ اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے سید مظفر حسین شاہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔ عرس کے دوران عقیدت مندوں کے لئے لنگر (کمیونٹی کچن) کا اہتمام کیا گیا۔ نانگا باجی صاحب کے پوتے سید مظفر حسین شاہ المعروف باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے اور پچھلے کئی سالوں سے سالانہ عرس کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا