درہال ملکاں کے بازار میںنوجوان اچانک لقمہ ٔاجل
زبیر ملک
درہال ملکاں ؍؍درہال ملکاں کے بازار میں ایک عرفان احمد ولد عبد الرحمن نامی نوجوان کھڑا تھا جو پنچایت حلقہ تھنہ منگ وارڈنمبرتین کا رہنے والا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لقمہ اجل ہوگیا ۔موقع پر پولیس کی ٹیم ایس ایچ او۔محمد عاشق لون اورتحصیلدار ممتاز مرزا پہنچے جب لوگوں نے نوجوان کو اٹھانے کی کوشش کی تو دیکھا کہ وہ دم توڑ چکا تھا ۔مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بازار میں جمع ہوگئے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ۔اس میں بی ایم او مرزا سجاد نے لوگوں کو کہا کہ سردی کے موسم میں اکثر اٹیک ہونے کا اندیشا ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ ٹھنڈے پانی کا استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ سردی میں اکثر نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے اور پانی عموماً تین گھونٹ میں بیٹھ کر پینا چاہیے جس سے شریر کی رگوں میں پورا پانی پہنچ جاتا ہے پھر اٹیک ہونے کا خطرہ نہیں رہتا موقع واردات پر پنچایت حلقہ تھنہ منگ کے سرپنچ عمر دراز مرزا بھی پہنچے انہوں نے بتایا کہ مرحوم ایک غریب اور بے سہارا آدمی تھا ۔اس کے والد کی وفات ہوچکی ہے گھر میں کوئی بھی اس کے بغیر باقی والوں کو دیکھ بھال کرنے والا نوجوان نہ ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا ذریعہ معاش ہے کہ جو سرکار کے خزانے میں سے تنخواہ وغیرہ لیتا ہو منڈل پردہان شبیر ملک و یوتھ پریذیڈنٹ ارسلان ملک نے کہا کہ کہ مرحوم کے لواحقین کو سرکار کی طرف سے امداد ہونا ضروری ہے ۔اس کے بعد مرحوم کی لاش کو اٹھا کر شفاخانہ در ہال میں لیا اور پوسٹ مارٹم وغیرہ کرنے کے بعد لواحقین کو لاش کفن دفن کرنے کے لئے سپرد کی گئی۔