نیشنل کانفرنس ایس سی سیل کی میٹنگ مڑھ حلقہ کے دئی چک میں منعقد

0
0

نیشنل کانفرنس سماجی انصاف اور پسے ہوئے لوگوں کی بہتری کے لیے لڑنے والی واحدپارٹی :وجے لوچن
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ایس سی سیل کی میٹنگ مڑھ حلقہ کے دئی چک میں چرن داس سابق سرپنچ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر ایس سی سیل جموں صوبہ مسٹر وجے لوچن مہمان خصوصی تھے۔ پارٹی کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ بات چیت اور غور و خوض کے بعد مسٹر وجے لوچن نے ریٹائرڈ ماسٹر بلدیو راج کو صوبائی نائب صدر ایس سی سیل جموں صوبہ نامزد کیا۔مسٹر رام لال کو ضلع صدر ایس سی سیل جموں رورل اے اور یشپال بھگت کو ضلع سکریٹری ایس سی سیل جموں دیہی اے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وجے لوچن نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی کا بنیادی مقصد ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی قیادت اور پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد پارٹی ہے جو سماجی انصاف اور جموں و کشمیر کے پسے ہوئے لوگوں کی بہتری کے لیے لڑ رہی ہے کیونکہ بی جے پی کے موجودہ دور حکومت میں اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔میٹنگ میں موجود دیگر افراد میں کرشن دت، پریم کمار، دیس راج، جگا رام، ستپال، اشونی کمار، تریشام لال، لال چند ڈوگرا اور دیگر شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا